counter easy hit

چالیس ہزار ریال کا بل، شوہر اپنی بیگم کو دکان پر چھوڑ گیا

Forty thousand riyals Bill, she was at the shop

Forty thousand riyals Bill, she was at the shop

سعودی عرب میں ایک شادی شدہ جوڑے میں اس وقت شدید اختلاف پیدا وہ گئے جب شادی کی تقریب میں لگنے والی سجاوٹوں پر ہی 40 ہزار سعودی ریال کا بل بن گیا۔
ریاض: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے میں اس وقت شدید اختلاف پیدا ہو گئے جب شوہر شادی کی تقریب میں اٹھنے والے اخراجات کا بل دیکھ کر سیخ پا ہو گیا۔ اس موقع پر میاں بیوی میں اتنا شدید جھگڑا ہوا کہ خاوند نے اتنا بڑا بل ادا کرنے سے انکار کردیا اور وہ اپنی بیوی کو دُکان میں چھوڑ کر ہی واپس آ گیا۔ شوہر نے اپنی دلہن پر الزام عائد کیا کہ وہ اس پر ناجائز بوجھ ڈال رہی ہے۔ اس کے بعد دلہا غصے میں ہی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلا گیا اور دلہن کو واپسی پر ٹیکسی میں گھر جانا پڑا۔