counter easy hit

خود مختاری کے دفاع کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت نے اشتعال انگیزی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے جب کہ خود مختاری کے دفاع کیلیے ہم ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

They are willing to pay every single price for self-defense, Defense Ministerترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ سال 2017 میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے، دفاع وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خود مختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،  ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے باعث قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔