counter easy hit

عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔

The resolution against Imran Khan and Sheikh Rasheed passed in Sindh Assemblyپیپلز پارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کی ظفر کمالی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، جس پر وہ قوم سے معافی مانگیں۔ قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن تیمورتالپور نے تجویز دی کہ یہ ایوان قرارداد منظور کرے کہ عمران خان جب تقریر کرے تو پہلے اس کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے، نثارکھوڑو نے کہا کہ اسلام میں جوا کھیلنا گناہ کبیرہ ہے لیکن عمران خان نے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا، جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی اس کو لعنت واپس بھیجی جائے۔ ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ سنتے رہتے ہیں کہ پیر مرید کو لے گیا لیکن عمران خان تو پیرنی کو ہی لےاڑے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران تحریک انصاف کے ثمرعلی خان اور خرم شیر زمان نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔