counter easy hit

اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے 100 سے زائد سرحدی دیہاتیوں کو کشیدہ حالات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ھدایات جاری کردیں

Assistant Commissioner Sialkot Shahid Abbas issued directions to move more than 100 border villages to safe places under tense conditionسیالکوٹ: (اصغر علی مبارک) سیالکوٹ اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد سرحدی دیہاتیوں کو کشیدہ حالات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں- شہریوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ریلیف کیمپ بجوات،چپراڑ،ڈالووالی اور راجہ ھڑپال میں قائم کئے گئے ھیں۔ ان کیمپوں میں محکمہ صحت کا عملہ،لائیو اسٹاک کا عملہ، محکمہ مال کا عملہ اور ریسکیو 1122 کا عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔ ریلیف کیمپوں میں شہریوں کے لئے کھانے پینے اور مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آج معمولی زخمیوں میں 25 ہزار، شدید زخمیوں میں 75ہزار اور شہداء کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website