yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

غیر ملکی کوچ نے پاکستان کے بے پناہ فٹبال ٹیلنٹ کو پہچان لیا اور پلیئرز تمام اندازوں سے واقف ہیں

Web Editor April 28, 2018May 2, 2018 1 min read
There is a unconscious talent in Football, coach Nogueira
Share this:

کراچی: قومی فٹبال فیڈریشن کے برازیلین کوچ نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں میری توقع سے زیادہ ٹیلنٹ نظر آیا۔

There is a unconscious talent in Football, coach Nogueira خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کوچ نوگیرا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی ہے، پاکستان کے فٹبالرز محدود وسائل کے باجود اپنی قدرتی صلاحیتوں کی بدولت حیرت انگیز کارکردگی پیش کر رہے ہیں جو میرے لیے حیران کن ہے۔

نوگیرا نے کہا کہ میں ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی اسکلز کا جائزہ لے کر پاکستان کی ایک بہترین فٹبال ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کروں گا، انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انگلینڈ، جرمنی اور برازیل کی طرح دیگر فٹبال کھیلنے والے ممالک میں مختلف انداز میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔

کوچ نے کہا کہ میں نے پاکستان میں بھی کھلاڑیوں کو مختلف انداز میں کھیلتے دیکھا، مذکورہ تینوں ممالک سمیت دیگر ٹیموں نے اپنے پرانے طرز کو خیر باد کہہ کر جدید تقاضوں کے مطابق کھیل اپنایا اور کامیابی پائی، پاکستان میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، اس ملک میں ٹیلنٹ کی کمی سے انکار نہیں لیکن فٹبالرز کو اپنی مہارتوں اور فزیکل فٹنس میں بہتری لانی ہوگی، پاکستان نے اس سے قبل بھی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کیں، جنھوں نے اپنے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کی۔

نوگیرا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں زیادہ دن نہیں ہوئے۔ پہلے حالات کا بغور جائزہ لوں گا اس کے بعد اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کروں گا، میری کوشش ہے کہ ایشین گیمز اورسائوتھ ایشین فٹبال ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان کیلیے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دوں، یہ میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس میں کامیابی پانے کی کوشش کروں گا۔

فٹبال کوچ نے کہا کہ پاکستان فٹبال کو باہمی چپقلش کے سبب 3 برسوں کے دوران بہت نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، اب پاکستان کو آگے بڑھنے کیلیے زیادہ محنت کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کارکردگی کو پہنچنے والے نقصان کیلیے مربوط اقدامات کرنے ہوں گے، سینئر کھلاڑیوں کی اب میدان میں واپسی مشکل ہے، چنانچہ طویل المدتی پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا تاہم مختصر المدتی لائحہ عمل کے تحت تجربہ کار کھلاڑیوں کو یک لخت الگ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایشین گیمز سے قبل متوازن ٹیم بناکر اس کو غیرملکی دورہ کرانا ہوگا، خاص طور پر ایونٹ میں شریک ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچز کراکے مقابلے کے ذریعے اعتماد دینا سود مند رہے گا۔

برازیلی کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں فٹبال میں بہت عمدہ پرفارمنس دی، جسے وہ برقرار نہ رکھ سکا ، آج پاکستان میں فٹبال کا کوئی ہیرو نظر نہیں آرہا، پاکستان فٹبال فیڈریشن فیفا اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ ملکر مناسب اقدامات کر رہی ہے، امید ہے کہ اگلے دو سے تین برس میں پاکستان میں فٹبال کو دوام ملے گا اور اس کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں نو گیرا نے کہا کہ ٹیم کی تشکیل کے ساتھ کوچز کی ٹریننگ کی بھی اشد ضرورت ہے ، پاکستان کو بھی دیگر ملکوں کی طرح چینج پروگرام پر عمل کرنا ہوگا، پروفیشنل انداز اپنانا ہوگا اور اسپانسر تلاش کرنے ہوں گے۔ بہتر نتائج کیلیے وقت درکار ہوگا، جاپان اور سعودی عرب میں بھی کوچنگ کی ذمہ داری ادا کرنیوالے برازیلی کوچ نے کہا کہ پاکستان میں نائٹ فٹبال کو تقویت دینے کی ضرورت ہے، گرم موسم اور مالی مسائل کی وجہ سے اہل کھلاڑی میدان میں جانے سے کتراتے ہیں۔

نوگیرا نے کہا کہ نہ صرف افریقہ اور ایشیا بلکہ غربت کا شکار یورپ اور جنوبی امریکی ممالک میں آج بھی ننگے پیر فٹبال کھیلی جاتی ہے لیکن اہل کھلاڑی اپنی قابلیت کی بدولت نامور ہوجاتے ہیں، پاکستان کے کھلاڑیوں کو مناسب تربیت اور سہولیات میسر آجائیں تو وہ اپنی اہلیت ثابت کرسکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ویمن فٹبال میرے منصوبے میں شامل نہیں تاہم اس شعبہ میں مدد کیلیے کہا گیا تو معاونت کرکے خوشی ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Under the age of 19, harassment for work, Indian actor
Previous Post 19 برس کی عمر میں کام کے بدلے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی اداکار
Next Post اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکیوں کی مدد کرنیوالا شکیل آفریدی غائب
Shakeel Afridi who helped Americans find Osama bin Laden disappeared

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.