yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

نظریہ پاکستان کیا ہے ؟

Yes 2 Webmaster March 22, 2015 1 min read
Quaid e Azam
Share this:
Quaid e Azam
Quaid e Azam

تحریر : محمد فہیم شاکر
پاکستان کا عالیشان وجود قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت شاقہ کی بدولت ہی ممکن ہوا ، اور علامہ محمد اقبال کے ایمانی شعری کاوشوں نے اپنا رنگ دکھایا اور انہوں نے بر صغیر کی غلامی میں پھنسی ہوئی قوم کو احساس تفاخر اور خودی کی بیداری کا پیغام دے کر انہیں اوجِ ثریا تک پہنچانے کے لئے اپنا خون جگر دیا پاکستان آج اپنے وجود کے 68سال مکمل کر رہا ہے اور ان شا ء اللہ محمد علی جناح کے بقول تا قیامت زندہ رہے گا لیکن قائد اعظم کی وفات نے اپنے پیچھے بہت سے گھمبیر مسائل چھوڑ دئے جن سے پاکستان ابھی تک پوری طرح نبرد آزما ہے۔

پاکستان عصر حاضر میں جن خوفناک اور اندوہناک سیاسی اور قومی منجدھار سے ہمکنار ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں قرآن و سنت کی امداد کی ضرورت ہے اور قیام پاکستان کے جذبات کو مکمل طور پر اپنانے کی ضرورت ہے ورنہ وقت کسی کا انتظار نہیںکیا کرتاانہی اہم ترین مقاصد کے حصول کے لئے نظریہ پاکستان کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، اکثر و بیشتر دانشوران نظریہ پاکستان کی تفہیم میں ڈنڈی مار جاتے ہیں جو کسی بھی طرح قومی ترقی اور عروج کا باعث نہیں بنتاایک طویل عرصے تک قومی اور علمی سطح پر جملہ مفکرین اس پریشانی میں مبتلا رہے کہ نظریہ پاکستان کیا ہے ؟اس کے درست و اصل مفاہیمکیا ہیں؟ تحڑیک پاکستان کے تاریخی اور سیاسی احوال کیروشنی میں نظریہپاکستان کس طرح معرضِ وجود میں آیا اس کے اصل منابع و مصادر کیا ہیں ؟قومی اور غیر قومی اخبارات و رسائل میں نظریہ پاکستان کے باب میں تشکیک اور غلط فہمیاں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں۔

اچھے خاصے صاحبان دانش نے نظریہپاکستان کے مطالب کو گڈ مڈ کر کے رکھ دیا اور قائد اعظم ، علامہ اقبال ، تحریک پاکستان اورتخلیق پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف اپنے بغض کاظہار کرتے ہیں جس کے باعث بالخصوص نظریہ پاکستان کے بنیادی اور اصولی تقاضوں کو کاری ضرب لگتی رہی ان ناپسندیدہ نظریات کے نسل نو پرانتہائی زہریلے اثرات مرتب ہوئے۔وہ نسل نو جس نے نہ تو پاکستان بنتے دیکھا نہ ہی ہندو قوم کے ساتھ پالا پڑا ، جنہیں ان کے بزرگوںنے بھی جملہ زندگی کی مصروفیات سے وقت نکال کر پاکستان کے اسباب و علل سے آگاہ نہیںکیا، تعلیمی اداروں میں جو علم پہنچایا جا تاہے ، چند ایک قومی اداروں کے سوا یا چند ایک شخصیات کے علاوہ خالص پاکستانیت کے جذبات و احساسات کا علم باہم نہیں پہنچایا گیا عصر حاضر کے تقاضوں کی روشنی میں جتنے علوم ،خواہ وہ سائنسی ہون ، معاشرتی ہوں یا اقتصادی، نظریہ پاکستان اورتخلیق پاکستان کا علم ان سب میں سے مفقود ہے۔

وقت گزاری کے لئے میٹرک ، ایف اے ، بی اے، میں مطالعہ پاکستان کولازمی مضمون کے طور پر منظور تو کیا گیا ، لیکناس کا حشر جو ہمارے تعلیمی اداروں میں ہوا یا ہو رہا ہے وہ یوں ہے کہ مطالعہ پاکستان کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ، اساتذہ کرام کی اس ضمن میں تربیت کی گئی نہ ہی مطالعہ پاکستان کو ایک مخصوص جذبے ، اور لگن کے ساتھ پڑھایا گیا۔چناچہ تخلیق پاکستان کے بنیادی عناصر ہنوز تشنہ تکمیل ہیں ، اور یہ قومی سطح پر ابھی تک لمحہ فکریہ ہے۔علم و عقل میں اگر تضاد رہے گاتو ظاہر ہے اس نوعِ انسانی میں تخریب کا باعث بنے گا اور بالآخر قومی زوال کا پیش خیمہ۔نظریہ پاکستان کا آغاز گو کہ ہندوستان میںہوا لیکن یہ نظریہ ابتدائے آفرینش سے اپنی تمام تر جلوہ آرائیوںسے موجود رہا ۔ کائنات کی تخلیق کے حوالے سے اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمیں میں اپنا جانشین بنانا چاہتا ہوں تو فرشتوں نے کہا کہ انسان تو زمین میں فساد کرے گا،

اللہ نے فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیںجانتے۔پھر اللہ تعالی نے انسان کو تخلیق فرمایااور فرشتوںکو حکم دیا کہ اس کو سجدہ کرو تو ابلیس نے انکار کر دیا اور راندہ درگاہ قرار دیا گیا چناچہ تخلیق آدم کے ساتھ ہی دو گروہ اور دو معاشرے تخلیق ہوگئے ایک اطاعت گزار اور دوسرا انکاری۔نبی نوعِ انسانی خواہ کتنی ہی نسلِ انسانی میں تقسیم ہوجائے ، خواہوہ تفریق خون کی بناء پر ہو یا زبان کی اسا پر ، یہ تفریق باطل ہو گی ، حقائق پر مبنی تفریق اورتقسیم ، فکر و تدبر اور امتیازِ فکر و نظر ایک ازلی ، ابدی اور مطلق نظریے پر قائم ہوگا اور یہی نظریہ جسے آئیڈیالوجی کہتے معرض وجود میں آیا۔اسلامی نقطہ نظری سے نظریہ پاکستان کا آغاز ، تشکیل و ترویج برصغیر میں اس وقت ہوئی جب مسلمانوں کو انتشارو افتراق اور زوال و انحطاط کا سامنا کرنا پڑا اور ہندووںکی اصل فطرت کا سامنا کرنا پڑا، ان کی گھناونی سازشوں اور مظالم کا مقابلہ کرنا پڑا۔

بالخصوص 1857کے بعد تو حالات ناقابل بیان ہیں ۔تو مسلمانوں کو یہ خیال جاگزیں ہوا کہ ہم ہندووں کے ساتھ ہرگز اکٹھے نہیںرہ سکتے، یہی خیال ایک نظریہ ن کر اٹل حقیقت بن کر کھڑا ہوگیا۔اسی نظریے کی قوت کا اندازہ کیجئے کہ ہم نے بغیر کسی جنگ کے ذہنی طاقت کے بل بوتے پہ پاکستان حاصل کرلیا اور ہم نے ثابت کر دکھایا کہ ہم سچے تھے اور ہمارا مقصد بھی سچا تھا پاکستان اب ایک اٹل حقیقت ہے اسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ایک ایسا پاکستان جس کی دیواریںکچے دھاگے سے نہیں بلکہ لا الہ الا اللہ کے اسلامی اور قرآنی نظریے اور ایمان پر قائم ہیں اور تا قیامت قائم رہیںگے۔

تحریر : محمد فہیم شاکر شیخوپورہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Culture
Previous Post مسلم ثقافت بمقابلہ ہندو ثقافت
Next Post پاکستان کے مسلمان عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟؟
Muhammad PBUH

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.