counter easy hit

دنیا کا سب سے بوڑھا جانور

لندن: برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا میں رہنے والے اس کچھوے کی عمر 186 سال کے قریب بتائی جاتی ہے

The world's oldest animalدنیا میں اس وقت جو سب سے بوڑھا جانور زندہ ہے وہ ایک کچھوا ہے ۔ برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے اس کچھوے کی عمر 186سال ہے۔ اب ماہرین نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائینگے۔ ویب سائٹ کے ایس بی ڈبلیو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس کچھوے کا نام جوناتھن ہے جو گزشتہ 26 سال سے اپنی ’’فریڈریکا‘‘ نامی مادہ کیساتھ رہ رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جوناتھن اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ یہ اس جزیرے کی پہچان بن گیا ہے۔ اسے 1880 میں ایک اور جزیرے سے یہاں لایا گیا تھا جبکہ فریڈریکا 1991 میں یہاں لائی گئی تھی۔