counter easy hit

دنیا کا خطرناک ترین جھولا

سو (100) میل کی رفتار سے دو سو فٹ نیچے جانے والے اس جھولے پر بیٹھ کر بڑے بڑے دل والوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں

The world's most dangerous swingلاہور: آپ نے دنیا بھر کے ایڈونچر پارکس میں موجود خطرناک جھولوں کے بارے میں سنا اور انہیں دیکھا ہوگا لیکن آج جس جھولے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اسے دیکھ کر یقیناً آپکی ریڑھ کی ہڈی میں سرد سی لہر دوڑ جائیگی۔

امریکی ریاست کولو راڈو کے پہاڑی علاقے میں واقع ماؤنٹین پارک میں اس خطرناک جھولے پر بیٹھنا یا تو آپکی زندگی کا ناقابل فراموش خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے یا ساری عمر نہ بھول سکنے والا کوئی بھیانک خواب۔

ایک پہاڑ کی چوٹی سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 200 فٹ نیچے جانیوالا یہ جھولا بڑے بڑے دلیروں کو خوف کے مارے چلانے پر مجبور کردیتا ہے۔ چند منٹوں پر مبنی اس مختصر سفر میں آپ خود کو بلند پہاڑی سے نہایت برق رفتاری کیساتھ نیچے زمین کی طرف جاتے ہوئے محسوس کرینگے۔