counter easy hit

میکسیکو: سفید شیر کا بچہ پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش

پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف سات سو گرام تھا، چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کا نام رکھنے کیلئے بچوں سے تجاویز مانگ لی ہیں

Mexico: White lion kid presents the front of the media for the first timeمیکسیکو: میکسکیو میں پیدا ہونے والے سفید شیر کے پہلے بچے کو میڈیا کے سامنے لایا گیا۔ بچے کی مستیوں نے اسے ہر دلعزیز بنا دیا۔ اٹھائیس اکتوبر کو پیدا ہونے والے بچے کو ماں نے چھوڑ دیا تو التی پلانو چڑیا گھر کے عملے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسے پالا۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف سات سو گرام تھا لیکن اب بچہ صحت مند اور شرارتی ہو گیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کا نام رکھنے کے لئے بچوں سے تجاویز مانگی ہیں اور اس کا نام چار فروری کو رکھا جائے گا۔