counter easy hit

بوٹوکس کا استعمال، مقابلہ حسن سے 12 اونٹ باہر

ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن میں بوٹوکس استعمال کرنے والے بارہ اونٹوں کو باہر کر دیا گیا۔

Use of bootsticks, 12 camels out from beauty competitionآپ نے خواتین کے مقابلہ حسن اور جیتنے والوں سے بے قاعدگی پر تاج واپس لینے کی خبریں تو پڑھیں ہوں گی لیکن اب سنیں سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلۂ حسن کی روداد، بارہ اونٹوں کو مقابلہ حسن سے باہر کردیا گیا کیونکہ ان کے مالکان نے ان کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بوٹوکس کا استعمال کیا تھا۔ کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹوں کے ہونٹ، ناک اور جبڑے خوبصورت بنانے کے لیے بوٹوکس کا استعمال کیا گیا۔ اس مقابلے میں ہزاروں اونٹوں کو پیش کیا جاتا ہے اور اُن کے ہونٹوں اور کوہان کی خوبصورتی اور بناوٹ ،دوڑ اور دودھ پر انعام دیا جاتا ہے۔