counter easy hit

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے، ایران کی دھمکی

تہران: ایران کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارے میزئلوں کی دسترس میں ہے اور جنگ کی صورت میں اس کی تباہی یقینی ہے۔

The US is under the control of our missiles, Iran's threatsغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی  پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔ محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اسلیے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ امریکا نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر چار سینئر افسران پرپابندیاں عائد کی ہیں۔