counter easy hit

حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، آصف زرداری

دبئ: آصف زرداری کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑرہی ہے۔

The government is squeezing the blood of the people, Asif Zardariپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی سےجاری  اپنے بیان میں کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی، موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ آصف زرداری نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرموجودہ حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب دشمن ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ واضح رہے کہ حالیہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہےجس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کا اضافہ کیا گیا ہے