counter easy hit

امریکا نے طلبا ونگ کو دہشت گرد قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ نے محکمہ انصاف اور خزانہ کی مشاورت سے المحمدیہ اسٹوڈینٹس نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یہ تنظیم کالعدم لشکر طیبہ کا اسٹوڈینٹ ونگ ہے جو2009 میں قائم کیا گیا تھا۔

The US declared terrorists to the student wing

The US declared terrorists to the student wing

اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت المحمدیہ اسٹوڈینٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے یا اسے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے یا تنظیم کے ساتھ لین دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔امریکی دائرکار میں تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کی تمام جائیداد اور جائیداد سے متعلق مفادات کو بلاک کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے، جب کالعدم لشکر طیبہ کے 2سینئر رہنماؤں محمد سرور اور شاہد محمود پر بھی امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website