counter easy hit

ٹینس کھلاڑی اینا ایوانووچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کی بنیادی وجہ صحت میں ناکامیوں اور انجری سے مکمل فٹ نہ ہونہ بتایا ہے۔

The tennis player Ana Ivanovic retires

The tennis player Ana Ivanovic retires

اینا ایوانووچ کی عمر اس وقت 29سال ہے اورانہوں نے یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، ابھی تو میں نے اپنی کامیابیوں پر اتنا جشن بھی نہیں منایا تھا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے 15 ٹائٹل اپنے نام کیے، وہ سربیا کہ شہر بیل گریڈ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کھیل میں جیتنے کے لیے اور آگے پڑھنے کے لیے مکمل فٹ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوشش بہت کی کہ کھیل میں واپس آجائوں مگر اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔واضح رہے انہوں نے 2008 فرینچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس دوران وہ 12 ہفتے WTA کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں تھیں۔ 2016 میں ومبلیڈن سے یو ایس اوپن تک ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔س دوران بھی وہ کلائی اور پائوں کی انجریز کی وجہ سے سیزن کے درمیان میں دستبردار ہوگئیں تھیں۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت اینا ایوانووچ عالمی رینکنگ میں65 ویں نمبر پر تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website