counter easy hit

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جعلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔ جعلی شراب آفٹر شیو لوشن میں اسپرٹ ملا کر بنائی گئی تھی۔

Toba Tek Singh tragedy: Death toll from lethal liquor rises to 44

Toba Tek Singh tragedy: Death toll from lethal liquor rises to 44

ایک حجام نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرشراب بنانے کی کوشش کی تھی، کیمیکل پینے سے وہ خود بھی ہلاک ہوگیا،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ 5افراد گرفتار ہیں، تحقیقات جاری ہیں ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ مبارک آباد میں کرسمس کی خوشی میں شراب پینے والوں نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، 52 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ کئی جانیں چلی گئیںجبکہ کئی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔پولیس نے تفتیش کے لیے 5 افراد کو حراست میں لےلیا۔تفتیش سے پتا چلا کہ حجام اقبال نے دیسی آفٹر شیو لوشن میں اسپرٹ ملاکر اسے شراب کی شکل دی تاکہ خود بھی نشہ کرسکے اور اسے کرسمس پر لوگوں کو فروخت کرسکے۔کرسمس پر جب لوگوں نے سستی شراب خرید کر پی تو ایک کے بعد ایک کی حالت غیر ہوگئی۔انہیں یہ پتا نہیں تھا کہ وہ شراب نہیں بلکہ زہریلا کیمیکل پی رہے ہیں۔ ملزمان نے 20 لیٹر کا آفٹر شیو کین 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے شورکوٹ سے خریدا اور بیچ کر صرف 5ہزار منافع کمایا لیکن یہ تھوڑا سا نفع کئی قیمتی جانیں لے گیا۔خود سستی شراب بنانے اور اسے بیچنے والا حجام بھی اپنے تجربے کی بھینٹ چڑھ گیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website