counter easy hit

کراچی میں شدید دھند، ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی ہے۔ ایئرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ، ملیر15 سے قائدآباد اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وئے سمیت سپرہائی 2گھنٹے تک شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Severe fog in Karachi, the flight schedule affected at the airport

Severe fog in Karachi, the flight schedule affected at the airport

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل ائیرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ تک حد نگاہ 160میٹر تک رہ گئی تھی، جبکہ ملیر ہالٹ سے قائد آباد، اسٹیل ٹاون، نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ 100میٹر اور سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے مقام پر بھی شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہوگئی تھی۔دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، تاہم 2گھنٹے بعد دھند چھٹنا شروع ہوئی اور حد نگاہ بھی 100میٹر سے بڑھ کر4.2 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 69فیصد اور شہر میں شمال مغربی ہوائیں 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ملکی اورغیر ملکی 9پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسقط سے کراچی آنیوالی پرواز کی آمد میں ساڑھے3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ پروازصبح 6 بجے کی بجائے ساڑھے9 بجے کراچی پہنچے گی۔انکوائری نے بتایا کہ دوحہ سے کراچی کی پرواز کی آمد میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ پرواز صبح ساڑھے7 بجے کی بجائے 8بجے پہنچے گی۔ جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروازسوا 8بجے پہنچے گی۔ جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز کو ساڑھے تین بجے صبح پہنچنا تھا۔دبئی سے کراچی کی پرواز صبح 8 بجے پہنچے گی، جسے رات ساڑھے 3بجے آنا تھا۔ استنبول، دمام اور جدہ سے آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website