counter easy hit

لندن کی سڑکوں پر جلد بغیرڈرائیورگاڑیاں چلتی نظر آئیں گی

the streets of London

the streets of London

لندن ……برطانوی دار الحکومت لندن کی سڑکوں پر جلد ڈرائیور لیس گاڑیا ں دوڑتی دکھائی دیں گی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئی ڈرائیور لیس گاڑیاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر چلنے والی الیکٹرک شٹلز سے متاثر ہوکر تیار کی جارہی ہیں جنہیں گرین وچ،برسٹلز،کانوینٹری اور ملٹن کیلز کی سڑکوں پر آزمائشی طور پر چلایا جائیگا۔گرین وچ آٹومیٹڈ ٹرانسپورٹ اینوائرنمنٹ نامی یہ پراجیکٹ برطانوی حکومت کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے جس کی لاگت 8ملین پاؤنڈ ہے۔ابتدائی مرحلے میں 7ڈرائیور لیس پوڈز رواں برس جولائی کے مہینے میں سڑکوں پر آزمائش کیلئے لائی جائینگی۔