counter easy hit

ملتان:شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور سا س کو قتل کردیا

Multan: man shot and killed

Multan: man shot and killed

ملتان…….ملتان میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور سا س کو قتل کردیا ۔ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
پولیس کے مطابق تحصیل شجاع آباد کے علاقے ملتانی گیٹ میں گھریلو تنازع پر فسطین نے اپنی 18 سالہ بیوی فاطمہ اور 60سالہ ممتاز بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق فاطمہ سے شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ، دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے آئے دن ہوتے تھے ۔ تھانہ سٹی کی پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ۔ جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔