counter easy hit

عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، سیٹ جانے کا خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) علیم خان کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے علیم خان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرانے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نےعلیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے جبکہ علیم خان کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی ہدایت جاری کر دی ہے، الیکشن کمیشن نےسردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرلی،واضح رہے کہ علیم خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائےتھے۔
اس سے قبل لیکشن کمشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل کو جعلی حلف نامے سے متعلق کیس میں جواب دینے کیلئے آخری مہلت دی، علیم خان کے خلاف سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے درخواست دائر کر رکھی تھی ۔سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے کی تھی ۔کمشن نے علیم خان کے سینئر وکیل اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جونیئر وکیل نے کہا کہ میں دلائل نہیں دے سکوں گا ۔ انہوں نے بتایا سینئر وکیل چھٹیوں پر بچوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات گئے تھے ، الیکشن کمشن نے کہا آئندہ سماعت پر سینئر وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔درخواست کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی تھی۔