counter easy hit

18 ملین کا فراڈ ۔۔۔ عدالت نے ملزمان کو ایسی سزا سنا دی کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں صنعتی پلاٹوں کو کمرشل مقاصد میں تبدیل کرنے کے معاملے پر عدالت نے فراڈ کرنے والے2 بلڈرز کو سزا سنادی ، شیخ محمد یوسف کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بڑے پیمانے پر صنعتی پلاٹوں کو کمرشل مقاصد میں بدلنے پر 2 بلڈرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، عدالت نے دونوں کو سخت سزا سنا دی ہے شیخ محمد یوسف کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دوسرے ملزم سید مظفر علی کو پانچ سال قید کی سزا سنادی اس کے علاوہ دونوں ملزمان پر 10 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا الزام تھا، ملزمان پر 18 ملین سے زائد کے فراڈ کا الزام تھا، واضح رہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق ایڈن بلڈرزسے ہے ۔