counter easy hit

پیراگون سٹی سکینڈل: نیب نے نامور (ن) لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون میں ملوث (ن) لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے قیصرامین بٹ کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تاہم نیب حکام نے ابھی تک قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ (ن) لیگی رہنما قیصر امین بٹ نے ضمنی انتخابات میں پی پی 147 سے ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے ۔ پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتارہونے والے قیصر امین بٹ سعد رفیق کے قریبی ساتھی ہیں ۔ قیصر این بٹ سعد رفیق کے شراکت دار ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب حکام نے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو بھی کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔