counter easy hit

مریم نواز ریحام سے ملاقات کا سوال گول کر گئیں

مریم نوا ز نے ریحام خان سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور صحافی کی جانب سے کئے گئے سوال کو گول کر گئیں ۔

The question of meeting Mary Nawaz Rehman was roundاحتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر جب مریم نوازعدالت سے باہرآئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاریحام خان سے کبھی آپ کارابطہ ہوا ہے؟۔

صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق ، جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیںجس کے بعد وہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھیں اور چلتی بنیں ۔

صحافی کی جانب سے یہ سوال تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد کیا گیا تھا جس میںانہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے، سوشل میڈیا پرپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں ، ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا