امریکی اور شمالی کوریائی سربراہان کی ملاقات سے قبل شمالی کوریا میں اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران کو تبدیل کیا گیا۔

ممکنہ طور پر یہ تبدیلیاں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آئندہ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ یہ دونوں رہنما 12 جون کو سنگاپور میں مل رہے ہیں۔








