counter easy hit

نگراں حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی لگا دی

نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی نگراںوفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

The caretaker government banned the release of new weapons licensesذرائع کے مطابق انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی درکار ہوگاجبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپر اجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔

اکتیس جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پراسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی جس کے تحت ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کامجاذ ہوگا۔