counter easy hit

تبدیلی والوں کا حکم نہ ماننے کی سزا ۔۔۔۔۔ پنجاب کے اہم ترین صوبہ کے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

The punishment of disobedience to those who do not obey Deputy Commissioner of Punjab's most important province was removed from the post

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں سیاسی مداخلت عروج پر پہنچ گئی۔ سیاسی حکم پر عملدرآمد کیوں نہ کیا؟ پنجاب میں ایک اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر رانا سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے غیر قانونی پٹرول پمپ بند کیا تھا، پٹرول پمپ کھولنے کیلئے صوبائی وزیر زکوٰۃ شوکت لالیکا نے ڈپٹی کمشنر پر دباؤ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد صوبائی وزیر شکایت لے کر وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طورپر ہونیوالے تبادلوں کی تحقیقات کی تو کرپشن کا انکشاف ہوا، رانا سلیم نے 1آفیسر کو معطل کرایا اور 7 ملازمین کو او ایس ڈی کرایا۔صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے کہا کہ رانا سلیم نے سپورٹس میلہ کرایا لیکن ہماری تصویر نہیں لگائی، ہم نے وزیراعلیٰ کو شکایت لگائی جس کا اعتراف کرتے ہیں، پٹرول پمپ میرا نہیں میرے منیجر کے نام پر ہے، ہمیں ایسا بندہ چاہیے جو ہمیں بھی عزت دے، ہم نے کام کرنے ہیں۔اس موقع پر ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا تبادلہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website