ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کارروائی 20 اکتوبر تک موخر کر دی گئی ہے۔

سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ تاریخ پر کسی اور کا کیس نہ ہو، بہت رش ہوتاہے۔ صحافی نے ظفر حجازی سے سوال کیا کہ آپ کاکیس کس طرف جارہاہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی توکیس شروع ہی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس موقع پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ کے چالان کی کاپی فراہم کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ملزم آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائے تاکہ اس پر فرد جرم عائد کی جائے۔








