counter easy hit

جرمنی، مساجد غیر مسلموں کیلئے کھول دی گئیں

جرمنی میں گزشتہ روز ’یومِ اتحاد جرمنی‘ کے موقع پر مسلمانوں کی طرف سے ’کھلی مساجد کا دن‘ منایا گیا ۔مساجد کو غیر مسلموں کے لئے کھول دیا گیا۔ اس دوران جرمنی میں سب سے بڑی مذہبی Germany, mosques were opened for non-Muslimsاقلیت کی حیثیت رکھنے والے لاکھوںمسلمانوں کے مختلف مسالک کی مساجد کو غیر مسلموں کے لیے کھلا رکھتے ہوئے بین المذاہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

یہ دن پورے ملک میں سیکڑوں مساجد میں منایا گیا۔

جہاں خاص طور پر غیر مسلموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ معاشرتی انضمام کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے سماجی مکالمت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

اس دن کے منانے کا مقصد جرمن معاشرے کے مختلف حصوں کے طور پر مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا بھی ہے۔