counter easy hit

نواز شریف اور ان کے بچے انصاف کے منتظر ہیں، انوشے رحمان

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشے رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف، ان کے بچے اور اسحاق ڈار انصاف کے منتظر ہیں۔

Nawaz and his children are waiting for justice, Anushay Rehmanجوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشے رحمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی جو قابل افسوس ہے، ہائیکورٹ کے فاضل جج نے کہا کہ تمام اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں، کوئی بھی درخواست دائر کرنی ہے تو سپریم کورٹ جائیں۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں نئے قوانین سامنے آ رہے ہیں، ہمیں ابھی چارج شیٹ ہی نہیں ملی اور ٹرائل شروع کردیا گیا، ہمیں بتایا جائے کہ ہم پر کیا الزامات ہیں، کیا کبھی ایسا ہوا کہ نیب کا ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر ہو، نواز شریف کی حاضری والے دن رینجرز کیسے تعینات ہوئی۔ رینجرز کی موجود گی کا یہاں کیا مطلب تھا، سوشل میڈیا پر مشکوک سرگرمیوں کی ویڈیو جاری ہوئی ہیں، اس ویڈیو نے کئی سوالات پیدا کیے ہیں۔ نواز شریف، ان کے بچے اور اسحاق ڈار انصاف کے منتظر ہیں۔