counter easy hit

سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے

business-cementprice_12-12-2015_207063_l. [downloaded with 1stBrowser]

The price of cement has reduced public benefits

کراچی ……..سابق صدرایف پی سی سی آئی،سینیٹر حاجی غلام علی اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پہلے عشرے میں 14.77 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال 14 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر کا منافع بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے جبکہ مزید کمی کا امکان ہے اسلئے سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو اسکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔