counter easy hit

ہوبارٹ:آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیزکواننگز کی شکست کا خطرہ

sports-cirkcet-hobarttest_12-12-2015_207061_l. [downloaded with 1stBrowser]

Hobart: Australia beat West andyzkuanngz risk

ہوبارٹ……..آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہوبارٹ میں جاری ہے ۔ میچ میں ویسٹ انڈیز شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اسے اننگز کی شکست کا خطرہ ہے۔ مہمان ٹیم میزبان آسٹریلیا کے 583رنز کے جواب میں223رنز پر ڈھیراور فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی دوسری اننگز میںفالو آن کے بعد بھی سنبھل نہ سکھی اور صرف30رنز کے اسکور پر اپنی 4وکٹیں گنوادیں ہیں۔ٹیم کو مزید اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے330 رنز درکار ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جیمز پیٹنسن نے چاروں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے پہلے کینگروز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 583رنز صرف 4وکٹ پر اسکور کیے ، جس میں ایڈم وجز نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ، انہوں نے ناٹ آئوٹ 269رنز اسکور کیے اور ان کے ساتھ شان مارش نے 182رنز اسکور کیے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 61رنز بنائے۔ادھرکالی اندھی ٹیم کےڈیرن براو کے 108رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فالو آن سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم 223رنز پر آئوٹ ہوگئی۔