counter easy hit

پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو نئی ٹینشن دینے کی ٹھان لی

کراچی:  پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو نئی ٹینشن دینے کی ٹھان لی، بارہ مئی کو گلشن اقبال میں جلسے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی والوں نے متحدہ کو مسترد کردیا، بائیس اگست سے پہلے والے دور کو واپس آنے نہیں دینگے۔

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو نئی ٹینشن دینے کی ٹھان لی، 12 مئی کو گلشن اقبال میں جلسے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے The PPP has decided to give a new tension to MQMدعویٰ کیا کہ کراچی والوں نے متحدہ کو مسترد کردیا ہے۔متحدہ کا 22 اگست سے پہلے والا دور واپس نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست کی اجازت سب کو ہے، عوام نفرت پھیلانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ کراچی کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دینگے۔ ایم کیو ایم والے ادھر ادھر سے ملکر جلسہ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے جلسہ کر کے انہیں پریشان کردیا ہے۔ متحدہ نے لسانیت کی باتیں کرکے کراچی کے لوگوں کو ورغلایا تھا۔ مگر اب کراچی والے ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔