لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے جب کہ خلائی مخلوق خلامیں رہے اورزمینی مخلوق کوزمین پرکام کرنے دے توبہتر ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا جماعت اسلامی بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، کسی خاص پارٹی کی طرف سے انتخابات کے انعقادمیں تاخیرکی باتیں شکوک وشبہات کوجنم دے رہی ہیں، (ن) لیگ 2018 کے انتخابات بارے خدشات کا اظہارکررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا موبائل کمپنیزکے خلاف نوٹس لینے پر وہ چیف جسٹس کوسپورٹ کریں گے، ٹیکس براہ راست ہونے چاہیے، موبائل کارڈ پر40 روپے ٹیکس ظلم ہے۔









