counter easy hit

متحدہ کے گڑھ میں متحدہ کا دفتر بند، ریجیکٹ ایم کیوایم مہم چل پڑی

کراچی: متحدہ کے گڑھ میں متحدہ کا دفتر بند، کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس ختم، پتنگ اور جھنڈا اتار دیا گیا، ‘کراچی ریجیکٹ ایم کیو ایم’ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔

ایم کیوایم کے لیے کراچی میں مشکلات بڑھنے لگیں، لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس علاقہ مکینوں نے بند کردیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ریجیکٹ ایم کیوایم مہم چل پڑی۔ لیاقت آباد نے متحدہ کو خدا حافظ کہہ دیا۔

United Nations office closed in UN, Project MQ campaignکراچی میں ایم کیوایم کا گڑھ سمجھے جانے والے لیاقت آباد کے مکینوں نے عوامی رابطہ آفس بند کردیا۔ ٹاؤن آفس یوسی سینتس کے دفتر سے پتنگ اورجھںڈا اتار لیا گیا۔ دروازے پر لگا پینا فلیکس بھی ہٹا دیا۔ علاقے میں صفائی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر مکینوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔  تقسیم در تقسیم کے بعد سیاسی قلعہ بچاتی ایم کیوایم کو سوشل میڈیا پر بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر ریجیکٹ ایم کیوایم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین کہتے ہیں اب متحدہ ناقابل قبول ہے۔ مہاجر کارڈ استعمال کرکے کراچی والوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ جو مہاجر اہل قلم، اہل دانش جانے جاتے ہیں انہیں لنگڑا، لمبا اور کالیا بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ کراچی متحدہ کی لسانی سیاست کو مسترد کرتا ہے۔