counter easy hit

اقتدار کا مزہ بہت خطرناک ہے، اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں اداروں کو گالی دیں، وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے اقتدار کا مزہ بہت خطرناک ہے، اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں اداروں کو گالی دیں۔ اسلام آباد میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا آج کل بچوں کو بڑ ے سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے تاکہ بچہ حکمرانی کرے، عہدے ملنے سے شیطان حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے، دین اسلام امن و محبت کا مذہب ہے۔ مسجدوں اور خانقاہوں میں دھماکے کروائے گئے، پاکستانیوں کی بیٹیوں کو کلچر ایکسچینج پروگرام کے تحت بیرون ملک بلایا گیا، ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کو بلیک میل کیا گیا۔ مجھے فوج، وزیراعظم یا کسی اور نے عزت نہیں دی، مجھے اللہ نے عزت دی ہے۔