counter easy hit

70 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی جاری

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں 70 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی جاری ہے، آٹھ نیوز ٹی وی چینلز کے لیے لائسنس کے لیے بھی نیلامی کی جارہی ہے۔ پیمرا آج سات مختلف کیٹیگریز میں 70 ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کرنے کے لیے نیلامی کررہا ہے، نئے چینلز نیوز کرنٹ افیئرز، انٹر ٹینمنٹ، ہیلتھ، اسپورٹس اور دیگر کے لائسنس شامل ہیں۔ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز لیے ہونے والی اس نیلامی میں 187 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز لائسنس کی نیلامی کا یہ عمل کل تک جاری رہے گا۔ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز سیٹلائٹ چینلز کے 8 لائسنس کی نیلامی کی گئی ہے، سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی نیلامی کا سیل بڈ راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ لائسنس کیلئے 35 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا تھا تاہم سیل بڈ راؤنڈ میں 21 کمپنیوں نے بڈ جمع کرائی ہے، 14 کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ نہیں لیا۔ اب سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکے لائسنس کی نیلامی کا اوپن بڈ راؤنڈ شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر 2018 کو نیلامی کا اشتہار دیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کی نیلامی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ آج نیلامی میں 70 سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کا اجرا کیا جائے گا، ایک ٹی وی چینل سے بہت سارے لوگوں کے لیے روزگار مہیا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیمرا تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے چلت اہے، اس وقت 88 پاکستانی ٹی وی چینلز اور 227 ریڈیو چینلز کام کررہےہیں۔ 8 انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی کے لائسنس دے چکے ہیں۔ 1 ڈی ٹی ایچ کے لائسنس کا اجرا بھی کردیا گیا جو جلد آپریشنل ہوگا۔