counter easy hit

پاک افغان سرحد طورخم آج دوسرے روز بھی بند

پاک افغان سرحد طورخم آج دوسرے روز بھی بند ہےاور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

The Pak-Afghan Torkham border today also closed the second dayسیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد تا حکم ثانی بند رہےگی۔ گزشتہ روز دھماکوں کے بعد سرحد بندکردی گئی تھی جس میں 7 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکےدستی بم کے تھےجو افغانستان کے علاقے سے پھینکے گئے۔ دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرحد ہر قسم کی آمد رفت کے لیے بند کردی گئی۔ لنڈی کوتل آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔