counter easy hit

ایران زمین کے مدار میں خلا باز بھیجے گا

ایرانی حکومت نے اپنے ملکی خلائی پروگرام کو روس کے تعاون سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ کرلیا۔تہران بہت جلد زمین کے مدار میں اپنے خلا بازوں کو روانہ کرے گا۔

Iran will send spacecraft in the orbit of earthغیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ انسان بردار خلائی مشن جلد مکمل کیا جائے۔ ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ فتح اللہ اومی کا کہنا ہے کہ اس وقت دس افراد کو خلا میں راکٹ لے جانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور ان میں سے دو کا انتخاب کر کے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ ایرانی خلائی پروگرام میں تعاون کے حوالے سے روس نے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن دو برس قبل روسی نائب وزیر اعظم کے ایرانی دورے پر خلائی پروگرام میں روسی تعاون کو زیر بحث لایا گیا تھا۔ ایسا امکان ہے کہ امریکا ایرانی خلائی پروگرام پر برہمی کا اظہار کر سکتا ہے۔