واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کےمذاکرات ناکام ہوگئے۔

واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹر ریسورس ڈویژن عارف احمد کر رہے ہیں جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔ اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات یکم اگست کوہوئے تھے جس میں یہ طے پایا تھا کہ بعض امور پر دونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پر مزید مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔








