counter easy hit

وسطی امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

وسطی امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ’نیٹ‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

The number of deaths from sea storm in Central America has reached to 25سمندری طوفان نیٹ کا رخ میکسیکو کے کیریبیئن ریزورٹس اور امریکی گلف کوسٹ کی جانب ہے اور طوفان کی شدت کیٹیگری ون تک ہونے تک ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث پیر تک ریاست ہنڈراس، نیکاراگوا،مشرقی یوکیٹن اور مغربی کیوبا میں 2 سے 4انچ اور امریکی گلف کوسٹ میں 3 سے 6انچ تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔