counter easy hit

سی پیک اگلے 50 سال تک پاکستان کو ترقی دے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سندھ سمیت پورے ملک میں موٹرویز کاجال بچھ رہاہے، یہ نوازشریف کا وژن تھا،سی پیک اگلے50سال تک پاکستان کو ترقی دے گا۔

The CPEC will promote Pakistan for the next 50 years, Prime Ministerوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ کے جو منصوبے 15،15 سال سے نامکمل تھے ہم ان پرکام کررہےہیں،چار سال پہلے اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے، ن لیگ کی حکومت میں ترقی کی شرح 3 سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی، ہم نے وہ کام کیےجن سے ووٹ تو کم ملتے ہیں لیکن ملک ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کےمطابق سیاست کو آگے لے کر جانا ہے،2006 میں میثاق جمہوریت کی بنیاد انتقام کی سیاست کا خاتمہ تھی،امید کرتا ہوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان باتوں پر غور کرے گی۔امید کرتاہوں سیاست کےجس معیارپرنوازشریف،بینظیرمیں اتفاق ہواوہی آگےچلےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جانتا ہوں ملک میں بدقسمتی سے سیاست میں کیا ہورہا ہے، بدقسمتی سے آج عوام کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ہے۔ 28جولائی کو عدالت کا فیصلہ حکومت نے تسلیم کیا،عدالتی فیصلےکےبعدکہاگیاکہ ن لیگ ٹوٹ جائیگی اور لوگ ادھرادھربھاگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے،مسلم لیگ ن نے صرف باتیں نہیں کیں،کام کرکے دکھایا،ن لیگ کی حکومت میں صوبوں کے وسائل بڑھائے گئے،پچھلےدورکےمقابلےمیں زیادہ وسائل صوبوں کوحوالےکیےگئے۔ جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی علامت ہے، انصاف اسی وقت ہوگا جب ملک میں جمہوریت ہوگی،آٹھ نو مہینے کے بعد الیکشن ہے،آپ کے فیصلے کا اثر 5 سال تک ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف لوگوں کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں، نوکری اور انصاف جمہوریت سے ہوتے ہیں۔