counter easy hit

سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے متحدہ عرب امارات پہنچی، قومی کرکٹ اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9 عہدے دار شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹیسٹ The national team reached the UAE to play the series against Sri Lanka28 ستمبر اور دوسرا ٹیسٹ 6اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 13، 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 میچز میں ٹیمیں 26، 27 اور 29 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری ا سکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں۔