counter easy hit

جرمن عوام آج نئے چانسلر کا انتخاب کرے گی

اگلا جرمن چانسلر کون ہوگا؟ جرمنی کے عام انتخابات آج ہورہے ہیں، قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کی انجیلا مرکل اور بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مارٹن شُلس کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

The German people will choose the new Chancellor todayدارالحکومت برلن میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا، پولنگ شام 6چھ بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کے دن میراتھون ریس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہر بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق حکمران اتحادی جماعتوں، کرسچن ڈیمو کریٹک یونین اور کرسچن سوشل یونین کو 38فیصد پسندیدگی کے ساتھ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی پر برتری حاصل ہے۔

انجیلا مرکل 59 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست اور مارٹن شلس 33 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 25ستمبر کو انتخابات جیتنے والے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔