counter easy hit

فلم ٹائیگر زندہ ہے کا پوسٹر جاری

سلمان خان اورکترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

The movie Tiger Zinda Hai poster releasedبالی ووڈ کے سلطان اور باربی ڈول کترینہ کیف کئی سالوں کی جدائی کے بعد پھر سے دوست بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی پرانی دوست کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہورہے۔ جی ہاں،بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بزنس دینے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ جاری ہے جس کا نیا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان ٹائیگر کا جبکہ کترینہ زویا کا کردارنبھاتی نظر آئیں گئی۔ واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں سال22دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔