counter easy hit

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرکے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ اب مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کیلئے صف بندی ہورہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات سے شیخ زائد اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

The first match of T20 series Pakistan vs Sri Lanka will be todayدونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کی سابق عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں۔ تاہم کئی صف اول کے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں تازہ دم پاکستان کو سری لنکا پر سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے 2009 میں سری لنکا کو شکست دے کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔تازہ دم پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ جبکہ اوپل تھرنگا کے انکار کے بعد مہمان ٹیم کی قیادت تھسارا پریرا کررہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوئے ہیں۔ پاکستان نے دس اور سری لنکا نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آگئے ہیں ، جبکہ سری لنکا کی جانب سے تھرنگا کے علاوہ چندی مل، ملنگا نے بھی سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں اہم کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار پر ٹیم میں زیادہ تر نئے کرکٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔ بدھ کو پاکستانی ٹیم نے شام کو پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں نے آرام کیا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے9ٹی ٹوئنٹی جیتے اور دو میچوں میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ ون ڈے سیریز کے بعد عمر امین، عامر یامین اور عامر کی شمولیت سے کپتان کے پاس بہت سارے آپشن موجود ہیں۔ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم میں محمد عامر، عثمان شنواری اور حسن علی پیس اٹیک کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور فخر زمان کریں گے۔ بابر اعظم ون ڈائون پر آئیں گے۔ جبکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔ عماد وسیم اور شاداب خان آل رائونڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، محمد نواز، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

سری لنکن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تھسارا پریرا (کپتان)، تھیس دلشان موناریوا، دنشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرما، آشان پرینجن، مہیلا اداوتے، دسون شناکا، سچتھ پتھیرانا، وکرم سنجایا، لاہیرو گماگے، سیکوجے پرسانا، وشوا فرنینڈو، اسورو ادانا، جیفرے ونڈرسے اور چتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔