counter easy hit

صدر ممنون آج پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا افتتاح کریں گے

صدر پاکستان ممنون حسین آج ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2017 کا افتتاح کریں گے۔

President Mamnoon will inaugurate Pakistan International Trade Fair today26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں 300 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات وخدمات پیش کریں گی۔ ان کمپنیوں میں تقریباً 200کمپنیاں پاکستان اور 100غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ نمائش کا انتظام ایف پی سی سی آئی نے کیا ہے ۔ نمائش کو حکومت پاکستان اور ٹڈاپ کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔ 27؍ اکتوبر کو نمائش میں سی پیک پر سیمینار بھی شو کا اہم حصہ ہے جس میں حکومتی نمائندے اور ماہرین خطاب کریں گے۔