counter easy hit

سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے جن کا سب سے زیادہ پیسہ چوری کیا گیا۔

The most robbery with people of Sindh, Imran KHanاپنے ویڈیوپیغام میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا، سب سے زیادہ لوٹ مار بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی اور صوبے کے عوام کا پیسا چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے عوام کو اس دلدل سے کس طرح نکالنا ہے سیہون جلسے میں اہم اعلان کروں گا۔ اس لیے لوگ زیادہ سے زیادہ جلسے میں شرکت کریں۔