counter easy hit

محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

Mohammad Irfan referred to the court to get out name from ECLمحمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وزارت داخلہ پی سی بی اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ عمرے پر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔ کرکٹر محمد عرفان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انہیں تمام الزامات سے بری کر چکا ہے، عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے محمد عرفان کا نام 6 ماہ قبل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور سزا بھگتنے کے بعد بھی خارج نہیں کیا گیا۔