counter easy hit

اداکارہ میرا کی تنسیخ نکاح کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ تنسیخ نکاح  کے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

the hearing of actress Meera reversal nikah adjourned till October 26پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنےمبینہ شوہرعتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ میرا کے کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی  جج بشریٰ خالد کے رخصت ہونے پر کیس پرکارروائی نہ ہوسکی اور میرا کی درخواست پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ تاہم عدالتی ریڈارنے میرا کی فیملی عدالت میں آمد کی حاضری لگالی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آؤں گی، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقعے پر میرا بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ اس موقعے پرمیرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں نہایت خوشگوار اندازمیں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کے خلاف کیس 2008 سے زیر سماعت ہے، دوروز قبل فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد نے عتیق الرحمان کے وکلا کو حتمی بحث کی ہدایت کی تھی جب کہ میرا کے وکیل نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔