counter easy hit

مسیحاؤں کی بے حسی، پنجاب میں ہسپتال کے باہر تیسرے بچے کی پیدائش

لاہور: لاہور میں دو واقعات کے بعد فیصل آباد کے علاقے تاندلیا نوالہ میں بھی ہسپتال کے باہر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

The innocence of helpers, the birth of the third child outside the hospital in Punjabمسیحاؤں نے مسیحائی چھوڑ دی، پنجاب میں ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا۔ لاہور میں دو واقعات کے بعد فیصل آباد کے علاقے تاندلیا نوالہ میں بھی ہسپتال کے باہر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔  واضح رہے گزشتہ روز ہسپتال میں داخل نہ کرنے پر خاتون نے ایم ایس آفس کے سامنے بچے ہی کو جنم دے دیا، بادامی باغ کی بشری ڈیلیوری سے پہلے ہسپتال داخل ہوئی لیکن پھر کسی نے اس کا خیال نہیں کیا، کبھی ڈاکٹرز نہیں تو کبھی نرس نہیں، گائنی ہیڈ کا بھی چھٹی پر ہونے کا انکشاف ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کر دیا تھا جبکہ کچھ روز قبل ہی رائیونڈ میں ڈاکٹروں کی نا اہلی کے باعث خاتون کے ہاں ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔