counter easy hit

پاک لنکا سیریز: سرفراز کو جال میں پھنسانے کیلئے بکی کی ناکام کوشش

لاہور: کپتان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا، پی سی بی نے کرکٹرز کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔

Pak Lankan series: Sarfraz failed the attempt of bookie to to trapپاک سری لنکا سیریز کے دوران بک میکرز بھی متحرک، ون ڈے سیریز کے دوران بکی کا سپاٹ فکسنگ کے لئے سرفراز احمد سے رابطہ، کپتان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا۔ پی سی بی نے کرکٹرز کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔  پہلے ون ڈے کے بعد دبئی میں بکی کا سپاٹ فکسنگ کے لئے کپتان سرفراز احمد سے رابطہ، کپتان نے بکی کے رابطے کی فوری اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو کر دی۔ سرفراز احمد نے بکی کے حوالے سے پی سی بی کے سیکورٹی ڈائریکٹر کرنل اعظم کو بھی آگاہ کر دیا۔ کرکٹ بورڈ حکام نے واقع کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا، تاہم پی سی بی نے یواے ای میں مشکوت افراد کی نگرانی بڑھا نے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی کرکٹرز کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ رواں برس پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا آغاز بھی دبئی سے ہی ہوا تھا، جس میں کرکٹرشرجیل خان سمیت محمد عرفان اور محمد نواز کو سزائیں ہوئیں تھیں۔